ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہو گا یا نہیں؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
آئی سی سی کے سی ای او منو ساہنی کا بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے کہنا ہے کہ امکانات ہیں کہ چیزیں پلان کے مطابق نہ ہو پائیں۔منو ساہنی کا کہنا تھا کہ دو طرفہ سیریز کروانے اور 16 ملکوں کا ٹورنامنٹ کروانے میں بہت فرق ہے۔
کورونا کے باعث ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے سی ای او آئی سی سی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں جو غلطیاں ہوئیں اس سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔