قومی ٹینس اسٹاراعصام الحق کی بھارتی کھلاڑی کے ساتھ جوڑی

ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارتی کھلاڑی روہن بوپنا

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سات سال بعد بھارتی کھلاڑی روہن بوپنا کے ساتھ دوبارہ جوڑی بنا لی ہے

اعصام الحق بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کا پیغام عام کرنے کیلئے پیش پیش ہیں، پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور بھارتی کھلاڑی روہن بوپنا ایک مرتبہ پھر ٹینس کورٹ میں مل کر حریف کھلاڑیوں کا مقابلہ کریں گے۔

سات سال قبل دونوں کھلاڑیوں کی راہیں جدا ہو گئی تھیں لیکن اب لمبے عرصے بعد دونوں اے ٹی پی فائیو ہنڈرد آکاپلکو اوپن میں ایک ساتھ کھیلیں گے۔

اعصام الحق نے کہا کہ روہن بوپنا اور میں پارٹنر ڈھونڈ رہے تھے دبئی میں نہیں کھیل سکے لیکن اکاپلکو میں ہٹس لگائیں گے۔ آسٹریلیا میں روہن سے بات ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈوپاک ٹینس ایکسپریس دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کیلئے ایک کاوش ہے۔

اعصام الحق نے کہا کہ ہمیشہ امن کا پیغام عام کرنے کی کوشش کی ہے، اللہ کرے اس کے ذریعے پاکستان اور بھارت میں بھی دوستی ہوجائے۔

دونوں کھلاڑیوں نے فی الحال میکسیکو کے شہر اکاپلکو میں کھیلنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔

اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی سال 2010 کے یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچی تھی اور اسی سال ومبلڈن کا کوراٹر فائنل بھی کھیلا تھا۔

دونوں اکٹھے 2011 میں اے ٹی پی ورلڈ ٹوڑز فائنل میں بھی ان ایکشن نظر آئے اور یہ سلسلہ 2014 تک جاری رہا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet