پی ایس ایل کے ملتوی میچ، کوئٹہ گلیڈ ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے

پی ایس ایل کے ملتوی میچ، کوئٹہ گلیڈ ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ  آمنے سامنے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈٰ ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ آج شیڈول کے مطابق ہو گا۔

یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کا ملتوی میچ آج کھیلا جائے گا

پریس کانفرنس کے دوران سمیع برنی نے کہا کہ پی ایس ایل کی آرگنائزنگ کمیٹی کا کچھ دیر بعد اہم اجلاس ہو گا ۔ اجلاس میں ہم نے تمام فرنچائز کے اونرز کو اعتماد میں لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ایونٹ جس طریقے سے شروع ہوا ویسے ہی اس کا اختتام ہو۔

سمیع برنی کا پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم نے 244 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے تھے جن میں سے تین افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ 112 براڈ کاسٹرز کے ٹیسٹ آج ہو رہے ہیں۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی نے کہا کہ آج جو 3 کیسز مثبت آئے ہیں ان میں 2غیر ملکی کھلاڑی ہیں، تینوں کو 10 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک اور سماجی فاصلے کےلیے کہا گیا ہے، کس بھی کھلاڑی کو آئیسولیشن میں نہیں بھیجا گیا۔

 پی ایس ایل 6: فواد احمد کورونا سے متاثر

پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت کیسے آیا۔ اب ہر تین دن کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

سمیع برنی نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران 50 فیصد کراوڈ اسٹیڈیم میں موجود ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet