پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعطم کو اپنا پلان تھوڑا سا تبدیل کرنا ہو گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ کپتان کاکردگی نہ دکھائے تو ٹیم پر اثر پڑتا ہے اور پی ایس ایل میں ٹیموں کے کپتان تھوڑی غلطیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تیز کھیلنا چاہیے وہ ٹاپ 5 بلے بازوں میں سے ہیں اور جب بلے باز دباؤ میں آجائے تو پھر اس سے شارٹس نہیں لگتیں۔ بابر اعظم کو تھوڑا سا اپنا پلان تبدیل کرنا ہو گا۔
یونس خان نے کہا کہ بلے باز کو چاہیے باؤلر کو اپنے پلان میں لے کر آئے۔ بابر اعظم کو کوئی یہ نہیں بتائے گا کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ پہلے شرجیل خان میں مایوسی نظر آئی پھر بابر اعظم میں نظر آئی۔ شاداب خان کو نمبر تین پر بیٹنگ کرانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شاداب خان بیچ میں کھیلیں گے تو وہ میچ کو آگے لے کر جا سکتے ہیں اور اگر لیڈر کارکردگی نہیں دکھائے گا تو اس کا ٹیم پر بھی اثر پڑے گا۔ پچھلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مڈل آرڈر ٹھیک نہیں تھا۔
سابق کپتان نے کہا کہ آپشنز کو کلیئر ہونا چاہیے کہ کس بلے باز اور باؤلر کو کہاں رکھنا ہے کیونکہ کرکٹ صرف زور کی گیم نہیں ہے بلکہ اس میں ذہن بھی استعمال کرنا ہوتا ہے اور اگر کوئی باؤلر ہتھے چڑھ جائے تو جتنا ہوسکے رنز بنائیں۔