پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

 پشاور زلمی اور لاہور قلندرز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا لیکن میچ کی پہلی ہی گیند پر امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے جب کہ کامران اکمل بھی 5 رن ہی بنا سکے۔

حیدر علی بھی اپنا کھاتا نہ کھول سکے جبکہ شعیب ملک اور شرفین ردرفورڈ نے 26، 26 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پشاور زلمی کے روی بپارا نے 50 رنز اسکور کیے جبکہ عماد بٹ 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا نے 2 اور ڈیوڈ ویسے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet