پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو بلے باز پولین بھیج دئیے۔
پی ایس ایل کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کے لیے حکمت عملی بنائی ہے، کوشش کریں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اچھا ٹریک ہے، کوشش کریں گے بڑا اسکور کریں، فاسٹ بولنگ سے مطمئن ہوں۔
کراچی کنگز اسکواڈ
کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
کوئٹہ کی ٹیم میں سرفراز احمد، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، سیم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، قیس احمد، نسیم شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔