پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن (پی ایس ایل 6) کا باقاعدہ آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔
پاکستان سپرلیگ6کی افتتاحی تقریب کا انعقاد استنبول میں ہوا جس کی ریکارڈنگ نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے بڑے پردے پر دیکھی۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم، نصیبو لال، آئمہ بیگ اور عمران خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ حمیمہ ملک نے عمران خان کے گانے پر رقص کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کروناوبا کی وجہ سے میچز میں شائقین کی کم تعداد میں اسٹیڈیم آسکیں گے ، کراچی میں ہونے والے میچز میں ساڑھے 7 ہزار جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز میں 5 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل عوام کی وجہ سے اب ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے، پی ایس ایل کیلئےشائقین پرجوش ہیں، اُن کے جوش اور جذبے کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان آنےوالےغیرملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
افتتاحی تقریب کے اختتام پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ٹرافی کے حصول کی جدو جہد کریں گی۔
پی ایس ایل 6 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ اکتیس روز جاری رہے گی جس کے دوران 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
#PHOTOS: Fans gear up for #HBLPSL6‘s inaugural match between the defending champions #KarachiKings and #QuettaGladiators.
–https://t.co/eGzOWnWyu4 pic.twitter.com/uFAI4nEJIY— Arab News Pakistan (@arabnewspk) February 20, 2021