پشاور زلمی نے پی ایس ایل چھٹے سیزن کے لیے اپنا ترانہ ریلیز کر دیا

پشاور زلمی نے پی ایس ایل چھٹے سیزن کے لیے اپنا ترانہ ریلیز کر دیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے آج سے شروع ہونے والے چھٹے سیزن کے لیے اپنا ترانہ ریلیز کر دیا ۔

زلمی نے اپنے ترانے ‘کنگڈم’ کو آج یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جس میں پی ایس ایل فرنچائز کی برانڈ ایمبیسڈرز اسرا بیلگیچ، ماہرہ خان ، ہانیہ عامر اور علی رحمان بھی نظر آ رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے ترانے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جب کہ بعض افراد نے خیبرپختونخوا کا میوزک شامل نہ کرنے پر تنقید بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بیلگیچ کے زلمی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر وابستہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet