پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ پانچ سیزنز کے دوران اسلام آباد یونائٹیڈ نے سب سے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں۔
2016 سے 2020 کے دوران اسلام آباد یونائٹیڈ نے 32 میچز کھیلیں ہیں جن میں سے 20 میچوں میں ٹیم کو فتح جب کہ 12 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کا تمام ٹورنامنٹس میں اب تک جیت کا تناسب 60.93 ہے۔
دوسرے نمبر پر پشاور زلمی نے سب سے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں۔ پشاور کی ٹیم نے 34 میچوں میں 19 جیت رکھے ہیں جب کہ 14 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ زلمی کا جیت کا تناسب 57.57 ہے۔
سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 31 میچ کھیلے جن میں سے 17 میں جیت اور 13 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کوئٹہ کی جیت کا تناسب 56.66 ہے۔