دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے دوستانہ میچ کا انعقاد

دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے دوستانہ میچ کا انعقاد

دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کے درمیان میچ میں برطانوی ہائی کمشنر نے پہلا ٹاس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

نمائشی میچ کا نام ’سوپر ہے پاکستان کپ‘ رکھا گیا ہے۔ میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹڈیم پوری دنیا میں خوبصورت ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ایسے ایونٹ کے انعقاد سے عوام کو گوادر کی خوبصورتی کا علم ہوگا۔

میچ میں شوبز شارکس کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے سی ای او وسیم خان کر رہے ہیں جب کہ ٹیم میں فخر عالم، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، فیضان شیخ اور دیگر شامل ہیں ۔

گوادر ڈولفن کی ٹیم میں زلفی بخاری، علی زیدی سمیت مختلف شخصیات شامل ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet