کورونا وائرس نے ایک اور سابق کھلاڑی کی جان لے لی

 پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سلیکٹر اور سابق کوچ و منیجر قومی باسکٹ بال ٹیم عبدالناصر

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سلیکٹر اور سابق کوچ و منیجر قومی باسکٹ بال ٹیم عبدالناصر انتقال کرگئے۔ سید عبدالناصر 20 جنوری کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

سابق انٹرنیشنل باسکٹ بال کھلاڑی اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے چیف سلیکٹر اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی کے بڑے بھائی عبدالناصر صدیقی کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

طویل علالت کے بعد انتقال کر جانے والے عبدالناصر کے نماز جنازہ میں ہائی کورٹ کے ججز، اسپورٹس اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سندھ اوليمپیک ایسوسی ایشن اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کا سابق انٹرنیشنل باسکٹ بال کھلاڑی اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی کے بڑے بھائی عبدالناصر صدیقی کے انتقال پراور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔

سجاس کے سیکرٹری اصغر عظیم، نثر اقبال، زبیر نذیر خان، عتیق الرحمن، محمود ریاض، مقصود احمد، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، انجنیئر محفوظ الحق، آصف عظیم، حاجی غلام محمد خان، شاہ نعیم ظفر، اصغر بلوچ، محمّد تقی، کاشف احمد فاروقی، انتصار حیدر، ایس۔ایم۔ ناصر علی، عظمت اللہ خان، عبدالحمید، طارق علی، سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

مرحوم کے سوئم کے موقعہ پر ایصال ثواب کے لیے جمعہ کو بعد مغرب تا عشاء عبدالناصر باسکٹ بال کورٹس، آرام باغ پر قرآن خوانی ہوگی۔

سندھ اوليمپیک اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے, دعا کی ہے کہ اللہ پاک عبدالناصر بھائی کی مقفرت فرماے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرماے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet