پی ایس ایل کی ایک روز میں ہی 40 ہزار ٹکٹیں فروخت

پی ایس ایل کی ایک روز میں ہی 40 ہزار ٹکٹیں فروخت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ایک روز میں ہی 40 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔

پی ایس ایل میلےکا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہی بیشتر ٹکٹیں فروخت ہو گئیں اب صرف محدود ٹکٹیں ہی باقی رہ گئیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کی وی آئی پی، فرسٹ کلاس اور پریمیئم ٹکٹیں فروخت ہو گئیں جبکہ جنرل انکلوژر میں شامل 5 سو، ایک ہزار اور 2 ہزار والی چند ٹکٹیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے صرف 8 میچز میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں مختص کی گئی ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ نمبر 4، 5، 6، 12 اور 15 میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں رکھی گئی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5 میچز کی مجموعی طور پر 5 سو روپے والی 907 ٹکٹیں باقی رہ گئیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں میچ نمبر 21، 29 اور 30 میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں مختص ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 میچز کی 5 سو روپے والی صرف 24 ٹکٹیں بچ گئی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet