قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان و وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔
سلطانز کی کپتانی ملنے پر محمد رضوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کی قیادت کرنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کا گزشتہ سیزن بہترین رہا، بطور کپتان کوشش ہوگی ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر بناؤں۔
Official Announcement: Multan Sultans announces Mohammad Rizwan as captain of the franchise for #HBLPSL6 pic.twitter.com/dIFD3TKaub
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 15, 2021
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد رضوان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان نے تین میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 197 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 147 جب کہ او سط 95.32 رہی۔