پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹوئٹ کی۔
I will not be performing at the opening ceremony.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 14, 2021
علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گے۔
پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس میں علی ظفر بھی پرفارم کریں گے۔
لیکن اب گلوکار علی ظفر نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔
خیال رہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی افتتاحی تقریب استنبول میں ریکارڈ کی جائے گی جسے 20 فروری کو نشر کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم، ریپر عمران خان، اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک کے ساتھ نصیبو لعل، آئمہ بیگ، طلحہ انجم اور طلحہٰ یونس بھی پرفارم کریں گے۔