تیسرا ٹی ٹوئنٹی ٹاکرا؛ پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ مشکلات سے دو چار

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کی عمدہ گیند بازی کی بدولت پروٹیز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر زاہد محمود نے لگاتار دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ محمد نواز نے دو جب کہ حسن علی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے سات اوورز کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنائے ہیں۔

قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم جب کہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کلاسین کر رہے ہیں۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ پریشر بالکل نہیں ہے، قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حسن علی، آصف علی، زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet