کراچی کنگز کے 3 غیر ملکی کھلاڑی اور ہیڈ کوچ کراچی پہنچ گئے

کراچی کنگز

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے کراچی کنگز کے کولن انگرام، ہیڈ کوچ ہرشل گبز، چیڈویک والٹن اور نور احمد کراچی پہنچ گئے ہیں جب کہ اسلام آباد یونائٹیڈ،کوئٹہ گلیڈایٹرز اورلاہور قلندر کے کھلاڑی بھی کراچی آئیں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک،امام الحق اور کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ روی بوپارہ کل جب کہ ردرفورڈ اور مجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی پہنچیں گے۔

فرنچائز کے اسکواڈ مکمل ہونے پر کورونا ٹیسٹ ہوں گے اور رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے۔

فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شیڈول ہیں اور کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا افتتاحی میچ 20 فروری کو ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet