رضوان کا ایک اور اعزاز، تمام کرکٹ فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سنچری بناکر تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اور دوسرے بیٹسمین ہیں۔

اٹھائیس سالہ محمد رضوان نے جنوبی افریقا کیخلاف 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز میں سنچری بنانے والے دوسرے بیٹسمین اور پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔

اس سنچری کے ساتھ رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے دوسرے بیٹسمین ہیں، ان سے قبل احمد شہزاد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

دنیا بھر کے وکٹ کیپرز محمد رضوان دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز میں سنچریاں بنائی ہوں جب کہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز میں یہ کسی بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی پانچویں سنچری ہے۔

محمد رضوان کی اننگز میں سات چھکے شامل تھے جو ایک ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل اننگز میں کسی بھی پاکستانی کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں ان سے قبل احمد شہزاد اور محمد حفیظ اننگز میں چھ، چھ چھکے لگا چکے ہیں۔

محمد رضوان نے جنوری دو ہزا ربیس کے آغاز سے اب تک آٹھ سے زائد ففٹی پلس اسکور بنائے ، جن میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں، جو اس عرصہ کے دوران کسی بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet