آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان 2 درجے کی بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا

قومی ٹیم

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں پاکستان 2 درجے کی بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ساتویں نمبر پر تھا۔ کراچی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان کے پوائنٹس میں بہتری آئی اور اب قومی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ 90 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ بدستور پہلے نمبر پر ہے جب کہ بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلادیش نویں نمبر پر موجود ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet