گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم نے دنیائے کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم

صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت دنیائے کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی سے متاثر ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پر اس اسٹیڈیم کی خوبصورتی کی سب تعریف کر رہے ہیں۔

گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے۔ گوادر میں پہاڑوں کے دامن میں بنایا گیا یہ کرکٹ اسٹیڈیم شہر کے حسن کو مزید دو بالا کر رہاہے، اسٹیڈیم بننے سے پہلے یہاں کھنڈرات ہوا کرتے تھے، مگر نوجوانوں نے یہاں 1986 میں چھوٹا سا گرانڈ بنا کر کرکٹ شروع کی تھی۔

جیسے جیسے گوادر شہر ترقی کی منزلیں طے کرتا گیا اس جگہ نے کچے میدان سے مکمل اسٹیڈیم کی شکل اختیار کرلی، اب گوادر کے لوگوں کی خواہش ہے کہ یہاں بھی پی ایس ایل کے میچز کروائے جائیں تاکہ لوگوں انٹرنیشنل لیول کی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔

گزشتہ روز آئی سی سی نے چیلنج دیا کہ ہے کوئی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا تو سامنے آئے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet