لائبریریز کی صورتحال بہتر بنا کر شہریوں کے مطالعے کے ذوق کو بیدار کریں گے، شعیب احمدملک

لائبریریز کی صورتحال بہتر بنا کر شہریوں کے مطالعے کے ذوق کو بیدار کریں گے، شعیب احمد ملک

کراچی ……. ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک نے اے بی سینیا لائین میں سڑکوں کی استرکاری اور علامہ اقبال لائبریری جگر مراد آباد روڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ لینے کے ساتھ سڑک کی تعمیر کے دوران میٹیریل کی مقدار کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ معیار کو ہر صورت ترجیح دی جائے تاکہ ترقیاتی کاموں سے شہری طویل عرصے تک مستفید ہوسکیں، غیر معیاری کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،جگر مراد آباد روڈ پر موجود علامہ اقبال لائبریری کا انہوں نے اچانک معائنہ کرتے ہوئے ریڈرز کو دی جانے والی سہولیات سمیت کتابوں کے ذخیرے کا معائنہ کیا اور موجود افسران کو ہدایت کی کہ لائبریریز ایک اہم ذریعہ ہیں جس کے ذریعے بچوں، نوجوانوں میں مطالعے کا ذوق پروان چڑھایا جاسکتا ہے انٹرنیٹ کے اس دور میں بھی کتب بینی کی اہمیت اپنی جگہ ہے البتہ لائبریریز کو ای سسٹم سے منسلک کرنا ضروری ہے، لائبریریز کوبہتر کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے کہ لوگ اس کی طرف متوجہ ہوں ماحول بہتر بنانے کے ساتھ کتب ورسائل کے بہترین ذخیرے کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر سلمان الرحمن میمن، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز ندیم زیدی، نجم الحسنین اور سلیم فاروقی ودیگر بھی موجود تھے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں