کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

پاکستان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کو7 وکٹوں سے ہرا کر ایک بار پھر بڑی جیت اپنے نام کر لی ہے۔اس اسٹیڈیم میں قومی ٹیم 23 میچز ٹیسٹ میچز اپنے نام کیے۔ اس گراونڈ پر پاکستان ریکارڈ 34 سال تک ناقابل شکست رہا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اب تک 46 میچز کھیلے جاچکے۔ اس میدان میں پاکستان دو ٹیسٹ…

دوسری اننگز میں مہمان ٹیم245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 88رنز کا ہدف دیا تھا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک سو ستاسی رنز سے دوسری اننگز آگے بڑھائی تھی اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

مجوعی اسکور میں بنا کوئی اضافے کے حسن علی نے کشوومہاراج کو پویلین بھیج دیا۔ ایک سو بیانوے کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے پروٹیز کپتان کونٹم ڈی کوک کو آؤٹ کر دیا۔دو سو چونتیس پر جنوبی افریقا کی ساتویں اور دو سو اٹھتیس پر اٹھویں وکٹ گری۔ جنوبی افریقا کی نویں وکٹ دو سو چالیس پر گرگئی اور245 پر آخری کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے کپتان ڈی کوک سمیت، اوپنر ڈین الگر، ونڈرڈوسن اور ڈوپلیسی کی اہم وکٹیں لیںپہلے ٹیسٹ میں ڈیبوٹنٹ نعمان علی نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ نعمان علی نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پہلی اننگز میں بھی انہوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکرم 74، ونڈر ڈیوسن 64 جب کہ ڈین ایلگر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستانی بولرز مہمان ٹیم پرحاوی رہے اور صرف220 رنز ہی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

میچ کے دوسرے پاکستانی بلے بازوں نے قدری بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اظہر علی اور فواد عالم کے درمیان چورانوے رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سہارا دیا۔قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے مہمان ٹیم پر 158 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet