پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 88رنز کا ہدف دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک سو ستاسی رنز سے دوسری اننگز آگے بڑھائی تھی اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
مجوعی اسکور میں بنا کوئی اضافے کے حسن علی نے کشوومہاراج کو پویلین بھیج دیا۔ ایک سو بیانوے کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے پروٹیز کپتان کونٹم ڈی کوک کو آؤٹ کر دیا۔
دو سو چونتیس پر جنوبی افریقا کی ساتویں اور دو سو اٹھتیس پر اٹھویں وکٹ گری۔ جنوبی افریقا کی نویں وکٹ دو سو چالیس پر گرگئی اور245 پر آخری کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ لی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکرم 74، ونڈر ڈیوسن 64 جب کہ ڈین ایلگر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستانی بولرز مہمان ٹیم پرحاوی رہے اور صرف220 رنز ہی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
میچ کے دوسرے پاکستانی بلے بازوں نے قدری بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اظہر علی اور فواد عالم کے درمیان چورانوے رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سہارا دیا۔
قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے مہمان ٹیم پر 158 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔