کراچی ٹیسٹ: قومی ٹیم378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

کراچی ٹیسٹ: قومی ٹیم378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ قومی ٹیم378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے اور اسےمہمان ٹیم پر158 رنز کی برتری حاصل ہے۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی وکٹ حسن علی کی گری جو21رنز بناکر رابادہ کی بال پر بولڈ ہوگئے۔

نعمان علی اور یاسر شاہ نے آخری وکٹ کےلیے قیمتی 55 رنز جوڑے۔

اس سے قبل میچ کے دوسرے پاکستانی بلے بازوں نے قدری بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اظہر علی اور فواد عالم کے درمیان چورانوے رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سہارا دیا۔

اظہرعلی نصف سنچری بنائی۔ محمد رضوان نے تینتیس اور فہیم اشرف نے چونسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ فواد عالم بھی ایک سو نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے دونوں اوپنر 15 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ عمران بٹ9، عابدعلی4، بابر اعظم7 اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستانی بولرز مہمان ٹیم پرحاوی رہے اور صرف220 رنز ہی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں ڈین ایلگر 58 رنزکےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جارج لائنڈ 35 اورکپتان کونٹن ڈی کوک 15 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ فف ڈوپلیسزنے اپنی ٹیم کے اسکور میں 23 رنزکا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے سپنر یاسر شاہ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ شاہین آفریدی کے علاوہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ حسن علی کو ملی۔

اس میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کریئر کا آغاز ہوا ہے اور بلے باز عمران بٹ اور سپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، تعمان علی، یاسر شاہ، اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet