پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں خرم منظور نے ایک اور سنچری اسکور کرکے لیجنڈ بیٹسمین سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے خرم منظور نےسینٹرل پنجاب کیخلاف 143 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ خرم منظور کے کیریئر کی 27 ویں لسٹ اے سنچری ہے، خرم منظور لسٹ اے میں سب سے زیادہ سنچریاں کرنے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔
34 سالہ بیٹسمین نے لیجنڈ سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔