پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ممتاز بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ سیریز کے نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔ لگتا ہے وکٹ اسپنرزکے لیے سازگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی مخالف ٹیم کے خلاف کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ جنوبی افریقہ کو آسان نہیں لیں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی گئی تھی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز بھی بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں عابد علی اورعمران بٹ کو بطور اوپنرشامل کیا گیا ہے۔ اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم ، فہیم اشرف اورمحمد نواز بھی 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلے ٹیسٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان بھی سترہ رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور پہلے میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet