پاکستان اور جنوبی افریقہ پہلے ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ ، کپتان بابراعظم اور ڈی کوک نے ٹرافی کے ساتھ فوٹوسیشن بھی کرایا۔
دونوں پہلے ٹیسٹ میں کل آمنے سامنے ہوں گی۔ اسٹیڈیم کے باہر اور اندر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
بابراعظم اورکوئنٹن ڈی کوک سیریز جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔
اوپنرز کے طور پر عابد علی اور عمران بٹ میدان میں اتریں گے۔ اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم اور سعود شکیل کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نائب کپتان ہیں۔ سرفراز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اسپنرز میں نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلرز حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے، کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا اس بارے میں نہیں سوچ رہے۔