جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے کون سے کھلاڑی شامل؟ اعلان کر دیا

جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

عبوری 20 رکنی اسکواڈ میں شامل کامران غلام، عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا کو 17 پلیئرز کی فہرست سے باہر کر دیا گیا ہے تاہم وہ ٹریننگ اور پریکٹس کے لیے ٹیم کو دستاب ہوں گے۔

تابش خان، سعود شکیل، حارث روف، ساجد خان، نعمان علی پہلے ٹیسٹ کیلئے دستے میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد ان تمام پلیئرز کی کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کی امیدیں اور بڑھ گئی ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ کی فائنل الیون کا فیصلہ کپتان اور ہیڈ کوچ مشاورت سے کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet