بلدیہ شرقی، دہرے چارج رکھنے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے وارے نیارے،

بلدیہ شرقی، دہرے چارج رکھنے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے وارے نیارے،

کراچی:(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی ایڈیشنل

 ڈائریکٹر کی کرپشن عروج پر جبکہ دو چارج رکھنے والے توقیر عباس پر سندھ گورنمنٹ کی خاموشی بھی حیران کن ہے سینٹیشن ڈائریکٹر بلدیہ شرقی،اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پارک،جب سے موصوف تعینات ہوئے اس وقت سے لے کر آج تک بلدیہ شرقی کے پارکوں کی گیٹ منی بھی موصوف کی جیب گرم کرنے لگی اس کے ساتھ ساتھ گلشن زون اور جمشید زون،کے پارکوں کے اندر جھولے اور کینٹن کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ کی آمدنی بھی ایڈیشنل ڈائریکٹر پارک اور ان کے کارندے خاموشی سے ٹھکانے لگانے میں مصروف ہے ساتھ ہی ساتھ گلشن زون اور جمشید زون سے پیٹرول و ڈیزل کی مد میں تقریباً 4000 لیٹر بھی ہڑپ کرنے لگے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ بھی خاموش تماشائی بن گئے آنے والے نئے اور قابل میونسپل کمشنر کو گل داؤدی کا سنہرہ خواب دیکھا کر پانچ دن میں لاکھوں روپے بھی جیب کے اندر کئے گئے سینیٹیشن ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی موصوف کمانے میں مصروف ہے بوگس فائلیں ہو یا سینیٹیشن کا پیٹرول و ڈیزل موصوف کی پانچوں انگلیاں گھی میں رکھتے ہوئے مزے سے بلدیہ شرقی کو لوٹنے میں مصروف ہے ایڈیشنل تو ایڈیشنل ڈائریکٹر پارک غنی شیخ بھی بلدیہ شرقی کے بجٹ کو نقصان پہنچانے میں برابر کے حصے دار ہے موصوف ڈائریکٹر ان کو کسی کا ڈر نہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس اتنے طاقتور ہے کہ سندھ گورنمنٹ ہو یا قانون نافذ کرنیوالے ادارے سب کے سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں باخبر ذرائع ابلاغ کے مطابق پچھلے چھ ماہ سے بلدیہ شرقی میں محکمہ پارک کی گیٹ منی ہو یا کینٹن،جھولے کوئی بھی ریکوری محکمے میں جمع نہیں کی گئی ہاں لیکن دونوں ڈائریکٹران کی جیب زرور گرم ہوتی رہی ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس اس سے پہلے محکمہ بی اینڈ آر میں تعینات تھے محکمہ بی اینڈ آر میں بھی ان کی کرپشن کی داستانیں کچھ کم نہیں رہی اب ان کے پاس جو چارج ہے اس پر موصوف بہت خوش بھی ہے اطلاعات کے مطابق کرپشن کی کمائی میں سے بڑوں کو بھی حصہ برابر سے ادا کیا جارہا ہے بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ علاقے کے معززین مختلف مذہبی،سیاسی،سماجھی،اور تاجر حضرات نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، سیکرٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید محمد علی شاہ، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک سے پر زور اپیل کی ہے کے بلدیہ شرقی کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں