بلدیہ وسطی ،میونسپل کمشنر کے چہتے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی انوکھی کرپشن

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد بخش دھاریجو میونسپل کمشنر میڈم سمیرہ کے دست شفقت ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کے ہاتھوں بے بس نظر آنے لگے،

کراچی: رپورٹ (فرقان فاروقی)
بلدیہ وسطی میں ایڈورٹائزمنٹ کی مد میں لاکھوں کی ہیرا پیری جاری ڈپٹی کمشنر بھی میونسپل کمشنر کے چہیتے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم حارث کے ہاتھوں مجبور ، موصوف ایم حارث کی کرپشن کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے بلدیہ وسطی میں سیریم کورٹ کے احکامات کے باوجود اسٹیمر کی بھر مار جاری زرائع ابلاغ کا کہناہے کہ سابقہ ایڈورٹائزمنٹ ڈائریکٹر شعمونہ صدف نے شہر کراچی کے ایک بڑے لکی ون شاپنگ مال جس کی سابقہ ریکوری تقریباً 23 لاکھ کی کی گئی تھی جس پر اس وقت کے میونسپل کمشنر اور چیئرمین ریحان ہاشمی نے شعمونہ صدف کو اتنی بڑی ریکوی پر اچھے الفاظ سراہا گیا لیکن ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم حارث کی تعیناتی کے بعد 23 لاکھ کا چالان صرف 8لاکھ 67 ہزار کا ہوگیا گریڈ 11 کے لابرین کا اچانک سے کونسل افسر تعینات ہونا سندھ گورنمنٹ اور محکمے کے اے ڈی ایل ایف اے پر ایک بڑا سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے میونسپل کمشنر سمیرہ کے تعینات ہوتے ہی موصوف کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کی پوسٹنگ دینا ایک بڑا سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے،زرائع ابلاغ کا یہ بھی کہناہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم حارث ایڈورٹائزمنٹ  کا کالا پیسہ ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کمشنر کو بھی حصہ دیا جاتا ہے سندھ گورنمنٹ ہو یا ہو قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم حارث کو ان کی کوئی فکر نہیں،


ایڈورٹائزمنٹ ڈائریکٹر بلدیہ وسطی ایم حارث کے بارے میں زرائع کا کہناہے کہ لوکل گورنمنٹ ہو یا قانون نافذ کرنے والے محکمے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم حارث سب کو ہینڈل کرنا جانتے ہے اور یہ ہی ان کی کامیابی ہے،سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ بلدیہ وسطی کی ازخود ترتیب دی گئی کرسی پر براجمان ہےکچھ عرصہ پہلے  لوکل گورنمنٹ  کی جانب سے سابقہ ایڈورٹائزمنٹ ڈائریکٹر ضلع وسطی شعمونہ صدف کو ایک بار پھر ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کا چارج سندھ گورنمنٹ کی جانب سے دیا گیا لیکن زرائع ابلاغ کا کہناہے کہ میونسپل کمشنر سمیرہ اور ان کے چہیتے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم حارث نے سندھ گورنمنٹ  کے احکامات کو مانے سے انکار کردیا موصوف ایم حارث کے میڈیا میں بہت تعلقات ہے جس کی وجہ سے سندھ گورنمنٹ ہو یا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ان کا کوئی کچھ نہیں کر سکتا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم حارث نے بلدیہ وسطی میں سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس جگہ جگہ آئرن اسٹرکچر کی بھر مار کر کے بلدیہ وسطی کی مظلوم عوام کی جانوں سے کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس پر بھی سندھ گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ہیں،وال پیسٹنگ،پول سائن،اسٹیمر کے ذریعے لاکھوں روپے کا مال مفت ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم حارث بٹورنے میں مصروف نظر آتے ہیں زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیہ وسطی کے افسران و ملازمین کایہ کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم حارث سے بلدیہ وسطی ایڈورٹائزمنٹ ڈائریکٹر کی کرسی نہ سپریم کورٹ چھین سکتی ہے اور نہ ہی سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ، بلدیاتی اداروں میں تعینات بہت سے افسران سیاسی اثرورسوخ کا استمعال کر کے بلدیاتی اداروں میں قابض ہے سیاسی اثرورسوخ کی ہی وجہ سے سندھ گورنمنٹ ان پر ایکشن لینے سے ہمیشہ گریزاں رہتی ہے بلدیہ وسطی میں ازخود ترتیب دی گئی پوسٹ پر سندھ گورنمنٹ کی خاموشی کیوں ؟؟ اگر کراچی شہر کی ترقی چاہیئے تو سندھ گورنمنٹ کو ایکشن لینا ہوگا مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات وہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی کاروائی کا مطالبہ ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں