جنوبی افریقا کیخلاف 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقا کیخلاف 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں 9 نئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ جنوبی افریقا کے لیے شان مسعود ، حارث سہیل ، نسیم شاہ ، محمد عباس اور ظفر گوہر کو ٹیم سے ڈراپ کیا جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھانے والے حسن علی، تابش خان، کامران غلام، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک پر فارمنس کو بھی ترجیح دی ہے جب کہ شاداب خان اور امام الحق کو فٹنس مسائل کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ 20 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عابد علی، اظہرعلی ، فواد عالم ، عمران بٹ ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، فہیم اشرف ، یاسر شاہ ، شاہین آفریدی، محمد نواز ، نعمان علی ، ساجد خان ، یاسر شاہ، حارث رؤف ، حسن علی ، تابش خان

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet