کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: اظہر نروس نائنٹیز کا شکار، نیوزی لینڈ میں سنچری بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کا نیوزی لینڈ میں سنچری بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے بہتر بیٹنگ کی، بولنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز میں پورا دن گیند سیم ہوتی رہی، اس کے باوجود اچھا ٹوٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، محمد رضوان کے ساتھ میری شراکت سے بیٹنگ کو استحکام ملا، ہمارے پاس اس ٹیسٹ میچ میں اچھا موقع ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ میچ کے دوسرے روز صبح ‏اچھی بولنگ کر کے میزبان ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، ابھی تک ‏نیوزی لینڈ میں سنچری نہیں بنا سکا، اس بار یی سنگ میل عبور کرنے کا اچھا موقع تھا مگر آؤٹ ہوگیا، ابھی ایک اننگز باقی ہے،دوبارہ کوشش کروں گا،ظفر گوہر بہت عمدہ کھیلے، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ باصلاحیت اور پراعتماد کرکٹر ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet