بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بابر اعظم انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور اب بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق کرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابراعظم نے گزشتہ روز مکمل نیٹ سیشن کیا تھا تاہم نیٹ کے دوران بابر اعظم نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے میں درد محسوس کیا۔ جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے کوئی بھی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم انگوٹھے پر گیند لگنے سے انجری کا شکار ہو گئے تھے اور انجری کے باعث بابر اعظم ٹی 20 سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔