قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سال نو پر قوم کو مبارکباد دینے کے ساتھ عوام سے وعدہ بھی لیا۔
وسیم اکرم نے پوری قوم کو اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔
Happy new year guys have a blessed 2021 all the love . #newyearresolution2021 pic.twitter.com/aUkOfgr7br
— Wasim Akram (@wasimakramlive) January 1, 2021
ان کا کہنا تھا کہ شنیرا بیٹی کے ساتھ آسٹریلیا میں ہے، فیملی کو بہت مس کر رہا ہوں۔
سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ سال پچھلے سال سے بہتر ہو گا۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا ہم ہر سال خود سے وعدہ کرتے ہیں کہ کم کھانا ہے، ورزش کرنی ہے، اس سال ایک اور وعدہ بھی خود سےکریں۔
وسیم اکرم نے پنجابی میں کہا کہ وعدہ یہ ہو کہ ‘اس سال بندے دے پتر دی طرح رہنا اے، نہیں تے نہیں رہنا’۔