قومی اسکواڈ کی دوسرے ٹیسٹ کیلیے تیاریاں، بابراعظم کی بھی پریکٹس

 بابراعظم

کیویز سے دوسرے ٹیسٹ میں مقابلے کے لیے قومی اسکواڈ تیاریوں میں مصروف ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اتوار سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

ماؤنٹ منگانوئی ٹیسٹ نیوزی لینڈ نے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے ہیگلے اوول میں 3 گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں جب کہ اس سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز پر فوکس کیا۔

ٹریننگ سیشن کی خاص بات یہ تھی کہ بابر اعظم نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس کی۔

بابراعظم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں ان کی فٹنس کا جائزہ کل کے ٹریننگ سیشن میں بھی لیا جائے گا۔

بابر اعظم کے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کھیلنے امکانات ففٹی ففٹی ہیں، وہ دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلا ٹیسٹ نہ کھیل سکے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet