پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایوارڈز ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا اعلان کر دیا

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایوارڈز ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایوارڈز ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا اعلان کر دیا ہے۔امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ آصف یعقوب کو دیا گیا ہے۔ کارپوریٹ اچیومنٹ ایوارڈ پی ایس ایل سیزن فائیو کے پاکستان میں انعقاد کو دیا گیا۔پی سی بی ویمن ایمرجنگ پلیئرز آف دی ائیر ایوارڈ فاطمہ ثناء نے جیت لیا۔ ایمرجنگ کیٹگری میں عائشہ نسیم، نجیہ علوی، سیدہ…

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ روحیل نذیر کے نام رہا، اس کیٹگری میں محمد حریرا، مبصر خان، قاسم اکرم اور روحیل نذیر شامل تھے۔

بہترین ایمپائر کے لیے احسن رضا، آصف یعقوب، غفار کاظمی اور شوذب رضا کو نامزد کیا گیا تھا، تاہم امپائر آف دی ائیر ایوارڈ کے حق دار آصف یعقوب ٹھہرے۔ نسیم شاہ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے ہیں۔

یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet