جارح مزاج بیٹسمن فخر زمان پی ایس ایل 6 میں نئی فرنچائز کی طرف سے کھیلیں گے

جارح مزاج بیٹسمن فخر زمان پی ایس ایل 6 میں نئی فرنچائز کی طرف سے کھیلیں گے

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے بیٹسمین فخر زمان کو ریلیز کر دیا ہے اور اب وہ آئندہ سیزن کے لیے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔فخرزمان نے کہا میں لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا۔ میرے کامیاب کیرئیر میں لاہور قلندرز کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ آئندہ سیزن میں…

اوپنر فخرزمان چار سیزنز تک لاہور قلندرز کے ساتھ وابستہ رہے اور اب وہ پی ایس ایل 6 میں نئی فرنچائز کی طرف سے کھیلیں گے۔

فخر زمان کو تین سال قبل انگلینڈ کے دورے سے عروج ملا تھا جب انھوں نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف میچ وننگ سنچری سکور کی تھی۔

پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ فخر زمان اس بار نئی ٹیم سے ایکشن میں ہوں گے۔

قوانین کے مطابق فخر زمان جو کہ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں، لاہور سے ریلیز ہونے کے بعد پلیئرز ڈرافٹ میں جائیں گے جہاں سے ان کا انتخاب کیا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet