قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف دورہ جنوبی افریقا سے دستبردار

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دورہ جنوبی افریقا سے دستبردار ہوگئیں۔

خیال رہےکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ اگلے ماہ شیڈول ہے، دورہ تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے۔

بسمہ معروف 20 دسمبر سے کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ تھیں، وہ آج دوپہر کراچی سے فیملی کو جوائن کرنے کے لیےلاہور کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔

ہیڈ آف ویمنز ونگ اور چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف نے درخواست کی تھی کہ وہ اگلے ماہ دورہ جنوبی افریقا کے لیے خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دستیاب نہیں ہیں، ہم نے بسمہ معروف کی درخواست کو تسلیم کیا وہ خود بھی سیریز چھوڑنے پر مایوس تھیں مگر فیملی ترجیحات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہوتی ہے۔

عروج ممتاز کاکہنا ہے کہ جب ہم جمعرات کو 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے تو اس کے ساتھ ہی دورہ جنوبی افریقا کے لیے عارضی کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet