فوادعالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرا کرتے ہوے سنچری مکمل کر لی

 فوادعالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرا کرتے ہوے سنچری مکمل کر لی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے136 رنز درکار ہیں اور ابھی اس کے6 کھلاڑی باقی ہیں۔میزبان ٹیم نے جیت کیلئے373 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پانچویں روز پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر71 رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔اخری روز کے دوسرے ہی اوور میں اظہر علی اڑتیس رنز بنا…

قومی بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کیرئیر کی سنچری بنائی۔

تین سو تہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کا آغاز مایوس کن رہا۔ بغیر کھاتے کھولے ہی پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر آوٹ ہوئے اور حارث سہیل بھی9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے جس سے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں431 رنز بنائے تھے اور پاکستان نے299 رنز بنائے۔ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں پر180 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کی۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم نے ایک سو بارہ گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ کیوی اوپنر ٹام بلنڈل نے ایک سو سات گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet