ٹاپ آرڈر میں اچھی پارٹنرشپ ہوجاتی تو صورتحال مختلف ہوتی، بیٹنگ کوچ یونس خان

 بیٹنگ کوچ یونس خان

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ فہیم اشرف آل راؤنڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، امید ہے فہیم عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے اختتام پر فہیم اشرف اور محمد رضوان کی بہترین بلے بازی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یونس خان نے کہا کہ فہیم اشرف اچھے باؤلنگ آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہوئے لیکن انہوں نے کریز پر وقت گزارا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں ایک اچھی پارٹنرشپ ہوجاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، محمد رضوان ایک میچور کھلاڑی کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ کپتان کی اپنی کارکردگی بہت اہمیت رکھتی ہے، کپتان کی پرفارمنس اچھی ہو تو فیلڈ میں فیصلے بھی اچھے ہوتے ہیں۔

یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے دوسرے روز شان مسعود کا آؤٹ ہونا بدقسمتی رہا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet