کرسٹیانو رونالڈو نے پلیئر آف دی سنچری کا ایوارڈ جیت لیا

 کرسٹیانو رونالڈو

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے پلیئر آف دی سنچری کا ایوارڈ جیت لیا۔

دبئی میں منعقدہ گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی، محمد صلاح اور رونالڈینیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی پلیئرآف دی ائیر قرار پائے جبکہ رونالڈو کے سابقہ کلب ریال میڈرڈ کو صدی کا بہترین کلب ہونے کا اعزاز دیا گیا۔

اس موقع پر رونالڈو کا کہنا تھا کہ گلوب سوکر پلیئر آف دی سنچری منتخب ہونے پر فخر ہے، طویل عرصے ٹاپ پر ر ہنا آسان نہیں ہوتا، یہ کامیابی ٹیم، کوچ اور کلب کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet