بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

ٹریننگ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امام الحق کل شام ساڑھے 6 بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں…

دوسری جانب بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے۔ میڈیکل پینل کے مطابق بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے۔ بابر اعظم نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔ بابر اعظم کو ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔

خیال رہے کہ شاداب خان بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاداب خان کی انجری کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے۔ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔

شاداب خان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ انجری کے حوالے سے بہت احتیاط کرنا چاہتے ہیں، شاداب خان کو 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے اور میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ شاداب خان کیویز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی زخمی ہوئے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet