اسلام آباد یونائیٹڈ کا مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

مصباح الحق

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیف سلیکٹر کے بعد یہ دوسرا عہدہ ہے جس سے مصباح الحق فارغ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مصباح الحق اور ٹیم اونر علی نقوی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مصباح الحق کا معاہدہ رینیو نہیں کر رہے تاہم مصباح الحق کے لیے نیک خواہشات اور ان کی بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کر رہے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet