شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں تیسرے ٹی20 میچ کے بعد بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا ایم آر آئی اسکین کل ترنگا میں کروایا جائے گا۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی شاداب کی انجری کی اصل نوعیت سامنے آئے گی۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ سے اچھی خبر ہے کہ انجری کا شکار بابراعظم اورامام الحق نے بیٹ گرپنگ شروع کردی ہے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے انجری کے دس روز بعد بیٹ گرپنگ کا آغاز کیا۔ بابراعظم اور امام الحق نے نیپئر کے میک لین پارک میں ہلکی ٹریننگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر دونوں کھلاڑیوں کی ریکوری سے مطمئن ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بذریعہ بس نیپئر سے ترنگا پہنچی تھی جبکہ پاکستان شاہینز میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز بھی وانگرائے سے بذریعہ ہملٹن ترنگا پہنچے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔ پاکستان شاہینز کو اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 27 دسمبر کو ناردرن نائٹس کے خلاف ہملٹن میں کھیلنا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet