پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کیوی کھلاڑی کے شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے متبادل کھلاڑی ڈیرل مچل نے حیدر علی کا ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا، واضح رہے کہ قومی ٹیم نے آخری ٹی ٹوینٹی میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکاٹ کی گیند پر حیدر علی لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلنے گئے لیکن ایج لگنے کے بعد گیند آف سائیڈ پر گئی اور مچل نے شاندار کیچ پکڑ لیا۔
پاکستان کی جانب سے حیدر علی اور محمد رضوان اننگز اوپن کرنے آئے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 38 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، پاور پلے کے آخری اوور میں مچل نے اسکاٹ کیگی لیجن کی گیند پر حیدر علی کا شاندار کیچ پکڑ کر انہیں پویلین روانہ کیا، حیدر نے 11 رنز بنائے تھے۔
IS THAT THE CATCH OF THE SUMMER?
Daryl Mitchell is on as sub-fielder for one ball and takes this special grab to remove Pakistan opener Haider Ali.
Catch the run-chase live pic.twitter.com/fJqbirs0Hu
— Spark Sport (@sparknzsport) December 22, 2020
ڈیرل مچل فائنل الیون میں شامل نہیں تھے وہ مارٹن گپٹل کی جگہ فیلڈنگ کرنے میدان میں آئے تھے۔
حیدر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان اور حفیظ کی 82 رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار اد اکیا،گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی، تین میچز کی سیریز کیویز نے 2-1 سے اپنے نام کرلی۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، بابر اعظم کے انجرڈ ہونے کے سبب محمد رضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔