پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹاکرا آج ہوگا۔میزبان ٹیم کوسیریزمیں دو صفرکی برتری حاصل۔ آج کے میچ میں کیویزکی جیت سے پاکستان کووائٹ واش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عبداللہ شفیق اور وہاب ریاض کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ خوشدل شاہ بھی پلیئنگ الیون سے آؤٹ ہوسکتے ہیں۔
پہلے میچ میں پاکستانی بیٹنگ ناکام ہوئی اور ٹیم نو وکٹوں پر ایک سو تریپن رنز بنا سکی تھی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔ میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسرے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ قومی ٹیم نے جیت کیلئے164 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف1 وکٹ کے نقصان پر19.1 اوور میں پورا کیا۔
سیریز کے آخری میچ میں شکست سے پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان نے2018 میں نیوزی لینڈ کو ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔
سال2018 میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم تین میچوں پر مشتمل سیریز ہوئی تھی جس میں پاکستان کی نے 3-0 سے فتح حاصل کی۔
ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں چوتھے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔