بالنگ کوچ وقاریونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے

بالنگ کوچ وقاریونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بالنگ کوچ وقاریونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ باؤلنگ کوچ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد فیملی سے ملنے وطن واپس آجائیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ وقار یونس جون سے لے کر اب تک اپنی فیملی سے نہیں ملے۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو…

پاکستان اورجنوبی افریقہ میں سیریز کا آغاز26 جنوری سے ہوگا۔ وقاریونس نےفیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی درخواست کی تھی۔ ان کی فیملی رواں ہفتے وطن پہنچے گی۔

قومی ٹیم کے بالنگ کوچ ان دنوں نیوزی لینڈ میں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کپتان بابراعظم اسکواڈ کا حصہ ہیں لیکن وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

سلامی بلے باز عمران بٹ کو17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ ہوگا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، بابر اعظم اور امام الحق شامل ہیں۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet