پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو شکست دیدی

پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی

پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو واحد چار روزہ میچ میں شکست دیدی۔ پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو جیتنے کے لیے 298 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن میزبان ٹیم 208 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز میں کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم نے سنچریوں کی بدولت 329 رنز بنائے تھے۔

دوسری اننگز میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور عماد بٹ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet