سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر کو ضائع مت کریں اسے میرے حوالے کریں اور دیکھیں کہ وہ گراؤنڈ میں کیسے کمال دکھاتا ہے۔سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ سپر اسٹار کے یوں باہر چلے جانے کا افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے فیصلے میں بہت سے نوجوانوں کیلئے…
Give @iamamirofficial under me and then see the wonders he does on the ground. Na zaaya kerain us ko.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 17, 2020
رمیز راجہ نے کہا نوجوان اپنی صلاحیتوں کا احترام کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ دولت کو عزت پر فوقیت نہ دیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر کو اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے ایک ٹرینڈ بھی چلایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔ مجھے نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے مینٹل ٹارچر کیا جارہا ہے۔ پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ محمد عامر نے کہا کہ موجود صورتحال میں ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے۔ میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔
ترجمان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ محمد عامر کا ذاتی ہے، پی سی بی ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔
محمد عامر کو زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے بھی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔ اس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلیے بھی اسکواڈ میں انھیں شامل نہیں کیا گیا۔