پہلا ٹی20:پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی20:پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان بابر اعظم انجری کے باعث سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔ میچ کے لیے شاداب کی کپتانی میں قومی ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرفرازاحمد اسکواڈ کا حصہ ہیں، محمد رضوان ، محمد حفیظ اور وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق ، حیدر علی ، فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم اور خوشدل شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

محمد حسنین ، شاہین آفریدی اور حسین طلعت بھی پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں ۔ موسی خان اور عثمان قادر اسکواڈ کا حصہ نہیں لیکن ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet