پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 کیلئے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ٹی 20سیریزمیں ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حیدرعلی، حارث رؤف، حسین طلعت، افتخاراحمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمدرضوان، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کے باعث ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
شاداب خان نے ٹیم کی قیادت ملنے پر کہا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسیٰ خان اورعثمان قادرکو ضرورت پڑنے پر فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
کپتان نے کہا کہ بابراعظم کی طرح جارحانہ کپتانی کاعادی ہوں لیکن ان کی کمی ضرورمحسوس ہوگی۔
نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچزکی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن، تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبرکو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ٹورنگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔